فکر حسینی یہ ہے کہ ظالم کی مذمت اور مظلوم کی حمایت کی جائے، علامہ صادق عابدی

July 27, 2024

کراچی (پ ر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے مسجد مصطفی ؐعباس ٹاؤن میں مجلس سے خطاب کے دوران اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ،آج فلسطینی مسلمان بے دردی سے کچلے جا رہے ہیں اور ان کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں ،فکر حسینی ہے کہ ظالم کی مذمت اور مظلوم کی حمایت کی جائے۔