چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس بیچنے والے 2 کباڑیئے گرفتار

July 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس بیچنے والے دو کباڑیوں شاکر حسین اور عبدلقیوم کو گرفتار کرکے متعدد موٹرسائیکلوں کے پارٹس اور انجن برآمد کرلئے کباڑیوں سے برآمد ایک انجن لانڈھی سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا نکلا۔