الزامات ثابت نہ ہونے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 197 ملزمان بری

July 27, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد شہزاد خان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 197ملزمان کو بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کی طرف سے توڑ پھوڑ ، کار سرکار میں مداخلت ثابت کرنے میں ناکام رہی،گزشتہ روز ملزمان کی درخواست بریت منظور کرنے کے فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمہ کے مطابق دسمبر 2023میں ملزمان نے ریڈ زون پہنچنے کی کال دی ،ملزمان نے کسی کو وزیراعظم ہائوس ، سپریم کورٹ ، صدر ہائوس وغیرہ میں داخل نہ ہونے دینے کا کہا، ملزمان نے اداروں کے خلاف اشتعال بھی پھیلانے کی کوشش کی، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی کال پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے23دن دھرنا دیا، روکنے کے باوجود مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی ، پتھرائو کیا، پولیس سے الجھے،پراسیکیوشن ملزمان کی طرف سے توڑ پھوڑ ، کار سرکار میں مداخلت ثابت کرنے میں ناکام رہی۔