پنجاب میں دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے کوٹہ ختم

July 27, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے کوٹہ پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17اے ختم کر دیا،سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔ اس اقدام سے اب دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں یا بیوائوں کو سروس کوٹہ پر سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ پہلے رول17اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی دفعہ 23 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز 1974 کا رول 17اے ختم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔