صدر زرداری کی 69 ویں سالگرہ کی تقریبات ‘ کیک کاٹے گئے

July 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ کی تقریبات ‘ کیک کاٹے گئے ‘درازی عمر اورکامیابیوں کیلئے دعائیں ‘ جمہوریت کے فروغ کیلئے صدر پاکستان کی خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ میڈیاسیل بلاول ہائوس کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااورعمر درازی کے لئے دعا کی گئی۔سالگرہ کا کیک میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج سریندر ولاسائی نے پارٹی چیئرمین کے کوآرڈی نیٹرمیر سہراب مری ‘موہن لال کوہستانیُانور لال ڈین و دیگرکے ہمراہ کاٹا۔ رہنمائوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے صدر پاکستان کی خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ملک میں جمہوریت کے مضبوطی، بقا اور اسکے فروغ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔