نشتر ہسپتال سے آرتھو،نیورو سرجری وارڈز ختم کرناحکومت کی عوام دشمنی ہے،ہائیکورٹ بار

July 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی، لائبریری سیکرٹری محمد رفیق ڈوگراور ملک ارسلان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال سے آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری وارڈز کو ختم کرنے کوحکومت پنجاب کی عوام دشمنی سمجھتے ہیں ان وارڈز کو نشتر 2 منتقل کرنا سراسر عوام کے ساتھ ظلم ہے شہر اور جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے فی الفور وارڈز کو شفٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔