ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے شعبہ آؤٹ ڈور، پیتھولوجی، نوزائیدہ بچوں کے وارڈ، میڈیکل وارڈز، فارمیسی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈینپروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف بھی ہمراہ موجود تھے ۔