عمران خان کی آرمی چیف سے درخواست ہے آپ نیوٹرل ہوجائیں، علیمہ خان

July 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے فوج نیوٹرل ہو جائے ، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں معلوم ہو جائیگا کون ذمہ دار ہے ، بے گناہ لوگوں کو چھوڑا جائے اور اصل ملزمان کیخلاف مقدمات چلائے جائیں،فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ،نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج جیل میں ہمارے وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا ، جج کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلاء نہیں آئے ، جج سماعت برخاست کرکے کمرہ عدالت سے چلے گئے ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوئی انکا کہناتھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طورپر ہار چکے ہیں ، موجودہ حکومت چاہتی ہے پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں ، فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت نہیں ہو گی تو ملک آگے کیسے چلے گا کاروبار تباہ ہوچکا ہے اور لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔