پنجگورکے علاقے بالگتر میں گاڑی پرفائرنگ،3افرادجاں بحق، 1زخمی

July 27, 2024

پنجگور(نامہ نگار) تحصیل گوارگو کے علاقے بالگتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق بالگتر اور گوارگو کے درمیان پہاڑی علاقے میں گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد ناصر ولد بادی ،اسحاق ولد نذراور جمعہ ولد نذر موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ عبدالواحد ولد لعل بخش شدیدزخمی ہوگیا فورسز نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اورزخمی کو ایف سی کیمپ ہسپتال بالگتر منتقل کیا۔