کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین فدا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے کوئی بھی دریغ نہیں کرسکتا پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے ۔ مگر اس سب کے باوجود صوبے میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔