صوبے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، بلوچستان ڈیموکریٹک الائنس

July 27, 2024

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین فدا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے کوئی بھی دریغ نہیں کرسکتا پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے ۔ مگر اس سب کے باوجود صوبے میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔