پیرس اولمپکس میں بھارت نے پہلا برانز میڈل جیت لیا

July 28, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس میں بھارت نے پہلا برانز میڈل جیت لیا۔

بھارت کےلیے خواتین کی شوٹنگ میں منو بھاکر نے برانز میڈل جیتا۔

منو بھاکر 10 میٹر ایئر پسٹل میں 7۔221 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

منو بھاکر اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر ہیں۔

خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل کا گولڈ اور سِلور میڈل کورین شوٹرز کے نام رہا۔

مقابلے میں او یے جن نے گولڈ میڈل اور کم یجی نے سلور میڈل جیتا۔