”گلاس ورکر“ کا ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر بسیرا، اوپننگ ویک اینڈ میں ایک کروڑ سے زائد بزنس

July 30, 2024

کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ جیوفلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی فلم نے اوپننگ ویک اینڈ (افتتاحی ہفتے) ایک کروڑ سے زائد کا بزنس اپنے نام کرلیا ہے۔ محبت اور آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی محبت کی دل چھولینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگوں میں اِنتہائی پسند کیا جارہا ہے۔ اتوار کے دِن بھی فلم دیکھنے والوں کا رَش نظر آیا۔ عوام کی بڑی تعداد پاکستان کی بڑی فلم کو دیکھنے کیلئے اب بھی بے چین ہیں۔ یاد رہے کہ ”جیوفلمز“ اس سے قبل سینما کی بحالی کیلئے خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے جنہوں نے ناظرین میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔