پنجاب میں محکموں کی ری اسٹرکچرنگ سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال

July 30, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبائی محکموں کی ری سٹرکچرنگ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی ہدایت پر اس حوالے سے متعدد سفارشات مرتب کر لی گئی ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے جو سفارشات وزیر اعلی کو بھجوائی گئی ہیں ان کے مطابق محکمہ خور اک کا نام تبدیل کرکے محکمہ برائے اشیاء کے انتظام اور کنٹرول (Commodities Managment &Control (CM&C کردیا جائے جائے گا۔ ڈائریکٹر فوڈ اور ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے عہدوں کو ضم کرکے اس عہدے کا یا نام ڈائریکٹر کموڈیٹیز کر دیا جائے گا۔