انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک اضافہ

July 30, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں20پیسے تک اضافہ، یورو کی قیمت میں 34پیسے کی کمی،پاونڈ کی قیمت بھی 67پیسے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کے اضافے سے 278.52 روپے سے بڑھ کر 278.55 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 31 پیسے کے اضافے سے 278.50 روپےسے بڑھ کر 278.81 روپے اور قیمت فروخت 85پیسے کے اضافے سے 279.75 روپے سے بڑھ کر 280.60 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسےکی کمی سے 300.85روپے سے کم ہو کر 300.55 روپے اور قیمت فروخت 34 پیسے کی کمی سے 303.80 روپے سے کم ہو کر 303.46 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 56 پیسے کی کمی سے 356.83 روپے سے کم ہو کر 356.27 روپے اور قیمت فروخت 67 پیسے کی کمی سے 360.40 روپے سے کم ہو کر 359.73 روپے ہو گئی ہے۔