بھارت، بچوں کی ٹیچر کو ہاتھ کا پنکھا جھلتے ویڈیو وائرل

July 30, 2024

بھارت کے ایک اسکول کی چھوٹے چھوٹے طلبہ کی جانب سے اپنی ٹیچر کو ہاتھ کا پنکھا جھلتے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کے ایک سرکاری اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون ٹیچر کو فرش پر سوتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ کلاس میں موجود بچوں کو ان کے نزدیک ہاتھ کا پنکھا جھلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پرائمری اسکول ٹیچر کی اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

ویڈیو سامنے آنے اور اس پر غصے کا اظہار آنے کے بعد ضلعی محکمہ تعلیم کے افسر نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ٹیچر کرسی سے گر گئی تھی اور بچے اسے ہاتھ کا پنکھا جھل رہے تھے کیونکہ انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد خاتون ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔