کیا ترک صدر اردوان نے واقعی بچے کو تھپڑ مارا، بحث چھڑ گئی

July 30, 2024

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی بچے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 جولائی کو ایک تقریب کے دوران 2 بچے رجب طیب اردوان سے ملنے اسٹیج پر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ترک صدر نے احترام اور محبت کے روایتی بوسے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو ایک بچہ ہچکچایا جس پر انہوں نے بچے کے گال کو تھپکی دی۔

بعدازاں دوسرے بچے نے ترک صدر کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور دونوں ان سے بغل گیر بھی ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اس موقع پر دونوں بچوں کو تحفے کے طور پر کچھ پیسے بھی دیے۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بدتمیزی یا بچے پر تشدد نہیں، ترک صدر نے مذاق، محبت یا کھیل میں ایسا کیا۔

ایک صارف نے ردعمل دیا کہ مجھے حیرت ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے ایسا کر سکتے ہیں تو وہ بند دروازوں کے پیچھے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہوں گے۔