قواعد کی خلاف ورزی کرکے بل غیر آئینی طریقے سے پاس کیے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

July 30, 2024

فائل فوٹو۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل ووٹوں کا 50 فیصد لیا ہے، دھرنے یا احتجاج کی طرف نہیں گئے، پارلیمان میں رہ کر کردار ادا کرتے رہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ رولز کو اڑایا گیا بل کو غیر آئینی طریقے سے پاس کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا لازمی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کروائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا 41 ایم این ایز نے بیان حلفی جمع کروائے۔ بیان حلفی کے باوجود ہمارے ایم این ایز کے خلاف ایکشن لیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن باقی ایم پی ایز کے نوٹیفکیشن جاری کرے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ہمارے ممبران کو تحفظ فراہم کرے۔