کاملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب

August 03, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے عوام کی بھرپور حمایت کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کر لی جس کے بعد وہ وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل ہوں گی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کنونشن کے تقریباً 4ہزار مندوبین کی پانچ روزہ الیکٹرانک ووٹنگ میں کاملا ہیرس بیلٹ پر واحد امیدوار تھیں اور اس ماہ کے آخر میں شکاگو کے کنونشن میں انہیں باضابطہ طور پر امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

59 سالہ کاملا ہیریس نے ووٹنگ کے دوسرے دن کے بعد پارٹی کی تقریب میں فون پر کہا کہ مجھے امریکا کے صدر کے عہدے کے لیے ممکنہ ڈیموکریٹک امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارت کے منصب سے دستبرداری کے دو ہفتوں بعد کاملا ہیریس نے پارٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔