کراچی، 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

August 03, 2024

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا اس وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 13کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔