آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تُرک شیف براک دبئی میں اپنا ریستوران کھولنے کیلئے پُرجوش

کھانے پکانے کے انوکھے انداز سے دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف تُرک شیف براک ازدمیر اب دبئی میں اپنا ریستوران کھولنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے تُرک شیف براک ازدمیر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو اُن کے دبئی میں کُھلنے والے ریستوران کی اشتہاری ویڈیو ہے۔

براک ازدمیر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ رواں سال 10 دسمبر کو دبئی اپنے ریستوران کی ایک شاخ کا افتتاح کریں گے۔‘

تُرک شیف نے کہا کہ ’وہ اس دن کے انتظار میں بہت پُرجوش اور خوش ہیں کیونکہ وہ دبئی میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے۔‘

براک ازدمیر کے ٹوئٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین اُن کا ٹوئٹ لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نےحال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

خاص رپورٹ سے مزید