پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی

August 03, 2024

فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کے لیے جرگے کا اعلان جلد کریں گے، پی ٹی آئی جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید، نہ بیٹھے تو مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو زمینیں بیچنے نہیں دوں گا۔