سینیٹ اجلاس کل طلب، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہوگا

August 04, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)مخصوص نشستیں ، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے مراحل جلد مکمل کرنے کا فیصلہ ،سینٹ اجلاس بھی کل (پیر ) طلب کر لیا گیا ،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سمیت دیگر بل منظوری کیلئے پیش ہونگے ، پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کل ( پیر ) قومی اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بل منظوری کے دوسرے مرحلے کیلئے سینٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ اگر سینٹ نے بل قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو بل منگل کو منظور ہو سکتا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس پیر 5 اگست شام 5 بجے طلب کر لیا۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔