لاہور، کیمپ لگا کر سوئے جرمن سیاح پر ڈاکوؤں کا تشدد اور لوٹ مار

August 04, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور میں جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنیوالے سیاح کو ڈاکوئوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےموبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکوئوں نے ایئرپورٹ کے قریب لوٹا، 27سال کا برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے۔ غیر ملکی سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ اچانک 2مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔متاثرہ جرمن شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو اس کا مہنگا موبائل ، نقدی اور 5لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہوگئے۔