قیمتیں بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمد روکنے میں ناکام

August 04, 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی) قیمتیں بڑھنے کےباوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمدروکنے میں ناکام ،تیرہ جون کوکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینےکے بعد سے لیکر اب تک چینی کی ریٹیل اوسط فی کلوقیمت میں چار روپےچھپن پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے،قیمتیں بڑھنےکےباوجود وفاقی حکومت چینی کی برآمدروکنے میں تاحال ناکام ہے،وفاقی کابینہ نےواضح طور پرفیصلہ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل یا ایکس مل قیمت مقررہ بنچ مارک سے بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری روک دی جائیگی لیکن قیمتوں میں اضافے کےباوجود چینی کی برآمد روکنے کےکابینہ فیصلے پرابھی تک عمل نہیں ہوسکا، ذرائع کے مطابق نئےسرکاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں چینی کی موجودہ ریٹیل فی کلواوسط قیمت ای سی سی کے مقرر کردہ بنچ مارک سے 2روپے25 پیسے زیادہ ہےای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کابنچ مارک 145روپے15 پیسے مقررکررکھا ہےجبکہ ملک میں چینی کی موجودہ اوسط ریٹیل فی کلوقیمت147روپے40 پیسے ہے۔