اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں میں پناہ گزینوں پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

August 04, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا دیے۔

اس وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے صبح سے اب تک 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ڈرون حملے سے الاقصٰی شہدا اسپتال کے صحن میں بےگھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی۔

ادھر دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، خیلج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کےلیے مذاکرات کیے جائیں۔