الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیے

August 05, 2024

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 فیصلے ان افراد کے لیے اپ لوڈ کیے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔