تقریبِ یوم استحصال کشمیر: 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے: مقررین

August 05, 2024

---جنگ فوٹو

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کی رہائش گاہ یوم استحصال کشمیر 5اگست کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدارتی مشیر آزاد کشمیر سردار امتیاز احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خوداردیت دیا جائے اور بھارت کشمیر سے اپنی 11 لاکھ افواج کو فوری طور پہر نکالے۔

صدارتی مشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق کے خلاف اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم ظاہر کیا اور کشمیر کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

‎میزبان صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے 9 ممالک میں رجسڑڈ ہے اور تمام ممالک میں کشمر کے لیے تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے یورپ بلکہ ساری دنیا میں لوگ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قردار مشکوک ہو گیا ہے، او آئی سی بے کار ہے، مسلمان پستی کی طرف جا رہے ہیں۔ مسمانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہے تب ہی دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں اور لداخ جہاں ہندوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں بھی ان کے اپنے شہری، آج بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نکلے ہیں۔

انہوں نے کیا کہ بھارت جتنی مرضی فوج کشمیر میں لگا لے افواج پاکستان کے جوان کا حوصلہ پھر بھی بلند ہے۔

تقریب میں میاں ذوالفقار جتالہ، چوہدری تنویر علی، صفدر ہاشمی، راجہ طاہر، ایم کے پرویز چوہدری، چوہدری عارف، سمینہ ہاشمی اور آصفہ ہاشمی، اشرف گوندل، بلال محمد خان، زاہد مصطفیٰ، اعوان جاوید احمد ، معید احمد پی ٹی وی پاکستان ‎اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی پاکستان کی سالمیت فلسطین کی آزادی اور امت مسلمہ کی آزادی کے لیے دعا کی گی۔