لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے چیئرپرسن مقرر

August 06, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) معظم اعجاز کو چار برس کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) کا چیئرپرسن مقرر کردیا ہے جس کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔