چین میں بیلوں کی لڑائی کامیلہ سج گیا

July 25, 2016

اسپین کی بُل فائٹ تو پوری دنیا میں مشہور ہے تاہم چین میں بھی پھرتیلے اور تندرست وتوانا بیلوں کے درمیا ن لڑائی کیلئے اکھاڑا سجایا گیا۔

صوبےگوئی ژو( Guizhou)میں چین کے پہلے پروفیشنل بُل فائیٹنگ ٹورنامنٹ میں بیلوں کو خصوصی طور پر لڑائی کیلئے تیار کیا گیا جس میں ان کی غذا اور فائیٹنگ کی خصوصی تربیت بھی شامل تھی ۔

بیلوں کو آپس میں لڑتا دیکھنے کیلئے مقامی افراد کیساتھ ساتھ سیاحوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔7ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے ارینا میں ہونیوالا یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں مالکان کھلاڑی بیلوں کولڑائی کیلئے تیار کر تے ہو ئے ان کے سر کے سینگوں کوتیز دھار آلے سے تراش کر مزید نوکیلا بناتے ہیں ۔

اس دلچسپ مقابلے میں جیتنے والے بیل کے مالکان کو انعامات بھی دئیے جائینگے۔