بچے میں زیکاوائرس کی تصدیق، یورپ میں پہلا کیس سامنےآگیا

July 26, 2016

یورپ میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ اسپین میں ایک بچے کی پیدائش کے بعد اس میں زیکا وائرس کے ہونے کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد یورپ میں زیکا وائرس کا پہلا کیس درج کرلیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے بچے کی ماں میں مئی میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ زیکا سے متاثرہ ممالک میں وقت گزارنے کے باعث یورپ میں درجنوں افراد کے اندر زیکا وائرس کے جراثیم پائے جانے کا امکان ہے۔