دنیا کا سب سے طویل القامت کتا

July 27, 2016

پالتو جانور رکھنے کے شوقین افراد تو بہت ہونگے لیکن ایک بر طانو ی جوڑا ایسا بھی ہے جن کے پاس دنیا کا سب طویل القامت کتا موجود ہے جسے دیکھنے والے نہ صرف حیران بلکہ خوفزدہ بھی ہو جاتے ہیں۔

غیر معمولی جسامت کے مالک 76کلو گرام کے اس دیوقامت کتے کا نام میجر ہے جس کا قد 4فٹ3انچ تک ہے۔تین سالہ پالتو کتا مسٹر اینڈ مسز ولیمز کیساتھ برطانیہ میں ساؤتھ ویلز میں رہتا ہے جو اگر اپنی پچھلی ٹانگوں پر سیدھا کھڑا ہو جائے تو اس کا قد 8فٹ تک پہنچ جاتا ہے لیکن اگریہ اپنی چاروں ٹانگوں پر کھڑا ہو تو کندھوں سے اگلے پنجوں تک کی لمبائی چار فٹ تین انچ تک ہے جو اب تک کا سب بڑا کتا قرار دیا جارہا ہے۔

کتے کے مالکان پر اُمید ہیں کہ گینز انتظامیہ ان کے پالتو کتے کودنیا کے سب سے طویل القامت کتے کے اعزاز سے نواز دے گی۔