سیلز کاہدف پورانہ ہونے پر ملازمین کو انوکھی سزا

July 27, 2016

چین کی ایک کمپنی نے سیلز کا ہدف پورا نہ ہونے پر اپنے ملازمین کو سزا کے طور پر کچے کریلے کھلا دیئے۔

چین کے شہر Chongqing کی کمپنی کے چالیس ملازمین اپنا ہفتہ وار سیلز کا ہدف پورا نہ کرسکے تو انتظامیہ کی جانب سے اُنہیں زبردستی کڑوے کسیلے کریلے کھانے پر مجبور کردیا ۔

اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سزا سے نہ صرف ملازمین اپنی کارکردگی بہتر کر سکیں گے بلکہ اس سے دیگر اسٹاف بھی سبق سیکھیں گے جبکہ اس سخت رویئے پر سوشل میڈیا پر چینی کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔