بھارتی وزیر داخلہ اگست میں پاکستان کا دورہ کریں گے

July 28, 2016

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اگست میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔وہ 3 اور 4 اگست کو ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق راج ناتھ سنگھ سار ک وزرائے خارجہ کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی سنیئر بھارتی رہنما کا دورہ ہوگا، دورے کے دوران اہم رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقات کا بھی امکان ہے ۔