اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: 265 پوائنٹس کا اضافہ

July 28, 2016

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس مزید 265 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

معاشی ماہر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اچھے مالی نتائج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز میں خریداری دیکھی جارہی ہے جس سے مارکیٹ سرمائے میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

سیاسی استحکام ،فارن انفلوز کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح بھی عبور کرگیا۔