سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے گوشوارے29اگست تک طلب

July 29, 2016

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہاہے کہ وہ 29 اگست تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نےکہاکہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر2002ء کے آرٹیکل 13کے تحت ہر سیاسی جماعت ہرمالیاتی سال کی تکمیل کے 60روز میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے آڈٹ شدہ گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔اس کے ہمراہ پارٹی لیڈر کا یہ حلف نامہ بھی دیناہوگا کہ ان کی جماعت کسی ایسے ذریعے سے کوئی رقم نہیں لیتی جس کی پولیٹکل پارٹیز آرڈر میں ممانعت کی گئی ہو۔یہ گوشوارے فارم ون پر جمع کرانا ہونگے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دفاتر میں دستیاب ہیں۔یہ اثاثوں کے گوشوارے کوئی بھی مجازجماعتی عہدیدار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں جمع کرائے گا۔ ڈاک ،فیس ، کوریئرسروس یا کسی دوسرے ذریعے سے یہ گوشوارے قبول نہ ہونگے۔