سلمان خان کا گلوکاری کے میدان میں بھی سفر جاری

July 29, 2016

بالی ووڈ کے ’سلطان‘سلمان خان کا اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابی کا سفر جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کئی فلموں میں اپنی ہی آواز کا جادو جگانے کے بعد اب اپنے بھائی سہیل خان کی نئی فلم کے لئے بھی گانا ریکارڈ کروائیں گے، جسے نئی فلم’علی‘میں اداکار نواز الدین صدیقی پر عکس بند کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لئے گانا ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ سلمان خان فلم کی تشہیر میں بھی حصہ لیں گے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ارباز خان اور ایمی جیکسن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سلمان فلم کک، ہینگ اوور، ہیرو اور حال ہی میں فلم سلطان کا گانا جگ گھمیا اپنی آواز میں ریکارڈ کرواچکے ہیں۔