باصلاحیت لڑکی کا ٹرمپولین پر کئی فٹ تک اچھلنے کا شاندار مظاہرہ

July 29, 2016

یوں تو خواتین کو صنف نازک سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر یہی خواتین کچھ کر گزرنے کی ٹھان لیں، تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں روک سکتی۔

اب ذرا کینیڈا سے تعلق رکھنی والی اس ماہر لڑکی کو ہی دیکھ لیں، جس نے ٹرمپولین پر کئی فٹ کی بلندی تک اچھلنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

سمانتھا سینڈل نامی یہ لڑکی اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپولین پر ایسے شاندار کرتب دکھاتی ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا رہ پائیں۔ واضح رہے سمانتھا کینیڈا کی قومی ٹرمپولین ٹیم کی بھی ممبر ہے۔