تھرپارکر میں قحط،مزید 2بچوں کی جان گئی،بارش کیلئےنماز استسقاء کی ادائیگی

July 30, 2016

اسلام کوٹ(رپورٹ:۔عبدالغنی بجیر)تھرپارکر میں قحط کی سنگینی نے مزید 2بچوں کی جان لے لی ۔بارش کے لیئے نماز استسقاء کی ادائیگی ۔تھر ی مکین ،چرند پرند اور مویشی بارشوں کے منتظر۔پانچواں قحط پڑا تو بڑا انسانی المیہ جنم لے گا ۔تفصیلات کے مطابق ۔صحرائے تھر میں قحط کی سنگینی بڑھتی جا رہی ہے ۔ہر آئے دن بچوں کی اموا ت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔گذشتہ روز سول اسپتال مٹھی میں دیارام اور تیرتھ کے دو نومولود بچے دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ ضلعی اور تحصیل اسپتالیں جہاں اب بھی سہولیات کا فقدان ہے وہاں ہایک سؤ سے زائد بچوں کو علاج کے لیئے لایا گیا ۔رواں سال آٹھ ماھ کے دوران پچھلے سالوں کے اعتبار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے دوران غذائی قلت و بیماریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 572ہو چکی ہے ۔تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 283بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔ااور 61ہزار بچوں کے علاج کے دعوے کئے جا رہے ہیں ۔جس صاف ظاہر ہے کہ تھر میں کس قدر غذائی قلت و بیماریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔جس پر سندھ حکومت پردہ ڈال رہی ہے ۔اور سب ٹھیک ہے کی پالیسی بچوں کی اموات میں اضافہ کا باعث بنی ہے ۔سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے موبائل گشتی اسپتال یونٹس کی کارکر دگی بھی صفر دکھائی دے رہی ہے ۔جو سوائے پکی سڑک کئے کہیں جا نہیں سکتے ہیں ۔اور برائے نام تھر میں موجود ہیں ۔امدادی گندم کی تقسیم میں جہاں بد انتظامی اور بی قاعدگیاں ہیں ۔وہاں ضلعی انتظامیہ نے ان شکایات کے ازالے اور شفافیت کے لیئے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے اور حسب روایت انتظامیہ گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے۔ تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے کرکیٹ گراؤنڈ میں تھری مکینوں نے مفتی خیر محمد بجیر کی امامت میں نماز استسقاء ادا کی ۔اور بارش کے لیئے اپنے رب سے دعائیں کیں ۔پورے تھر میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی اپیل بھی کی گئی ۔