لاڑکانہ ، کریکر دھماکوںمیں رینجرز اہلکار شہید،4 زخمی

July 30, 2016

رینجرز کی چیک پوسٹ پر دو کریکرحملوں میں رینجرز کا اہلکار شہید اور4اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے،پولیس اور رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 10افراد کو گرفتاکرلیا ،نئے وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

لاڑکانہ میں 7نمبرناکے کے قریب 2 کریکر دھماکوں میںرینجرز کا ایک اہلکار جاںبحق جبکہ 4اہلکاروں سمیت14افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کرکے 10 افراد کو گرفتارکرلیا۔

کریکر دھماکوں کے زخمیوںکو چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

جس جگہ دھماکے ہوئے ہیں اس سے کچھ ہی دور رینجرز کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔