ہوا ئی میں لاوا بہاتی آبشار کاسحر انگیز نظارہ شائقین کی توجہ کا مرکز

July 30, 2016

یوں تو چٹانوں اور پہاڑوں سے بہنے والے آبشار سب ہی کو خوبصورت لگتے ہیں، تاہم ہوائی میں ایک ایسی انوکھی اور منفرد آبشار موجود ہے جس نے شائقین اور سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

جی ہاں،امریکی ریاست ہوائی میں ایک آبشار سے پانی نہیں بلکہ لاوا بہتا ہے اور یہ لاوا ساڑھے 6 میل تک بہتا ہے اور پھرآبشار کی طرح بحیرہ اوقیانوس میں گرتا ہے، جس کے بعد اس سے بھاپ اڑ نا شروع ہوجاتی ہے جو ٹھنڈا ہونے کے بعد پتھروں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

یہ دلچسپ نظارہ سیاحوں کے لیے مزکز نگاہ بنا ہوا ہے، تاہم حکام نے اس کو دیکھنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں ، کیونکہ اس کے انتہائی قریب جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔