بلاول سمیت کئی رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت

August 08, 2016

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکوئٹہ بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بلوچستان بار کے صدر بلاول انور کاسی اور دیگر کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے جانی نقصان پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے اور شہید ہونے والے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی دعائیں شہیدوں اور زخمیوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت بلوچ عوام کے ساتھ ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نےکوئٹہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔

ایم کیو ایم خیبرپختونخوا نے بھی کوئٹہ سول اسپتال دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم خیبرپختونخواہ سید نعیم راحت نےمیڈیا سے گفتگو میں وفاقی حکومت سے دھماکے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے بھی کوئٹہ دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرِریلوےخواجہ سعد رفیق،جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نےکوئٹہ دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نے دھماکےکی مذمت کرتےہوئےاپنی آج کی مصروفیات ترک کر دیں۔

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،سیکریٹری جنرل لیاقت ،مسلم لیگ کے صدرشجاعت حسین اورسینئر رہ نما چوہدری پرویز الٰہی نےبھی کوئٹہ دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس شیخ ارشدنےدھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے3 روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔