پریانکا چوپڑاکے انسٹاگرام پرایک کروڑ مداح

August 23, 2016

بالی ووڈ کے بعداب ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ '’انسٹاگرام‘پر ان کے مداحوں کی تعدادایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

دیسی گرل نے انسٹاگرام پر مقبولیت کے معاملے میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، اس موقع پر پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔