ملیر پولیس کی کارروائی ، سانحہ 12 مئی میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

August 24, 2016

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ چند روز کے دوران سانحہ 12 مئی میں ملوث 20 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان تھانہ ایئرپورٹ میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں جبکہ ملزمان میں سے 2 افراد فائر بریگیڈ کے افسر ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان سانحہ 12 مئی میں ملوث ہیں ۔

گزشتہ چند دونوں کے دوران سانحہ 12 مئی میں ملوث 20 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔