امریکامیں ٹماٹروں کے سالانہ فیسٹیول میں ایک بار پھر ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت اور ایک دوسرے پر خوب ٹماٹر برسائے۔
کھانوں میں ذائقے کیلئے ٹماٹروں کا استعمال جس طرح ضروری ہے اس ہی طرح مختلف ممالک کے شہریوں کیلئے ہر سال ٹماٹروں کی جنگ لڑنا بھی لازم و ملزوم ہے ۔
امریکی شہر پٹسن میں ٹماٹروں کا33واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی افراد نے شرکت کی۔
فیسٹیول میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کردی جس کیلئے خصوصی طور پرکئی من ٹماٹرایونٹ کے مقام تک پہنچائے گئے ۔
4روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران مختلف دلچسپ مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔