فاروق ستار کی پریس کانفرنس نورا کشتی نہیں تھی، خورشید شاہ

August 24, 2016

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس نورا کشتی نہیں تھی،انہوںنے درست انداز میںمؤقف پیش کیا۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ شدید سیاسی دباؤ تھا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی،لندن کی جماعت پوری کوشش کرے گی کہ اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں۔ الطاف حسین کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ حکومت نے بھی پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔