پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنایا جائے، ملیحہ لودھی

August 24, 2016

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے مزید تجربات پر ازخود پابندی عائد کررکھی ہے، پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنایا جائے۔

سلامتی کونسل کے تحت مباحثے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلائو کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے،امید ہے بھارت بھی ایسا ہی کرے گا ۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بعض ملکوں کو چھوٹ متعصبانہ اور عدم پھیلاؤ کے قوانین کے خلاف ہے، این پی ٹی پر دستخط کرنے والی دیگر ریاستیں بھی ذمے داریاں پوری کریں۔