ملک بھر میں آئندہ چند روز کے دوران مون سون بارشوں کا امکان

August 25, 2016

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران مون سون بارشوں کا امکان ہے،مون سون کے نئے سلسلے میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کا رواں سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔