پاکستان کی تعریف کرنیوالی بھارتی اداکارہ رمیا پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ انڈے برسائے،متعدد گرفتار

August 26, 2016

منگلور(نیوز ایجنسی)پاکستان کی تعریف کرنے پرغداری کے مقدمے کاسامناکرنے والی بھارتی اداکارہ اور سیاستدان رمیا کی گاڑی پر ہندوانتہاءپسندوں نے حملہ کیا، ان کی گاڑی پرانڈے برسائے۔ کرناٹکا کے شہرمنگلورمیں ہندوانتہاءپسندتنظیم کناڈاسیناکے کارکنوں نے رمیا کی گاڑی کاگھیرائوکرنے کی کوشش کی اورگاڑی پرا نڈ ے برسائے جبکہ اس دوران ان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تاہم پولیس کے فوری کارروائی کرنے پر رمیابچ نکلیں۔بعدازاں پولیس نے متعدد انتہاءپسندہندوئوں کوحراست میں بھی لے لیا۔