دنیا میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں 5لاکھ کا اضافہ

August 26, 2016

دنیا بھر میں رواں سال بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں 5لاکھ کا اضافہ ہو جائیگا جو کہ گزشتہ 3برسوں میں نمایاں اضافہ ہےاس طرح یہ تعداد 71ملین تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات اقوام متحدہ نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہی ہے ۔اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی کے اندازے کے مطابق 2015 میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد 12.9فیصد تھی جو 2016میں بڑھ کر 13 اعشاریہ 1فیصد ہو گئی ہے ۔

2013میں اس میں 13.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک میں بدامنی اور خطے میں جاری سیاسی تنائو کی وجہ سےبے روزگار نوجوانوں کی شرح 30فیصد زیادہ بتائی گئی ہے ۔